شہرمیں سٹرکچر پلان روڈز کے نامکمل حصوں کی تعمیر التوا کا شکار

شہرمیں سٹرکچر پلان روڈز کے نامکمل حصوں کی تعمیر التوا کا شکار

خیرا ڈسٹری بیوٹری سے ویلنشیا تک سٹرکچر پلان روڈ کی حالت بدستور توجہ طلب

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )شہر میں سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر التوا کا شکار رہا۔ خیرا ڈسٹری بیوٹری سے ہائی کورٹ سوسائٹی تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے کے باعث رابطہ سڑکوں کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔خیرا ڈسٹری بیوٹری،خیرا ڈسٹری بیوٹری سے ویلنشیا تک سٹرکچر پلان روڈ کی حالت زار بدستور توجہ طلب رہی۔منصوبے کے بعض مقامات پر سڑک کا وجود تک دکھائی نہیں دیتا، جس سے نامکمل انفراسٹرکچر کی صورتحال واضح ہوتی ہے ۔ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے مسنگ لنکس کی تعمیر کے لیے 78 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ تیار کیا تھا۔ ترقیاتی اداروں کے درمیان منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تذبذب بھی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات میں شامل رہا۔ایل ڈی اے کی جانب سے سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کا ٹینڈر ایوارڈ کیے جانے کے باوجود منصوبے کی عملی تکمیل اہم مرحلہ ہے ۔ دس سال سے زیر التوا مسنگ لنکس کی تعمیر مکمل ہونے سے ہی سڑکوں کا رابطہ نظام مؤثر بنانے کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...