وقف بورڈ :لاہور ، ننکانہ میں متعدد قیمتی املاک واگزار
مانگا بائی پاس پر 13 کروڑ کی 13 دکانیں ناجائز قابضین سے چھڑائی گئیں
لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے غیر قانونی قابضین، نادہندگان اور ٹرسٹ پراپرٹیز پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور اور ننکانہ زون میں متعدد قیمتی املاک واگزار کرا لی ہیں۔مصری شاہ میں 18 کمرشل دکانیں واگزار کرائی گئیں، جبکہ ایبک روڈ پر مزید تین کمرشل دکانوں کا قبضہ حاصل کر لیا گیا۔ مانگا بائی پاس پر کارروائی کے دوران تقریباً 13 کروڑ روپے مالیت کی 13 دکانیں غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئیں۔ اسی طرح قصور میں تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کی 47 دکانوں کا قبضہ بھی بورڈ نے واپس حاصل کر لیا۔ ننکانہ زون میں 18 کمرشل دکانوں اور چار دیگر پراپرٹیز کو واگزار کرانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر رات کی تاریکی میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ واگزار کرائی گئی ٹرسٹ پراپرٹیز کو دوبارہ قبضے سے بچانے کے لیے وہاں سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments