پی اے سی :ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کانوٹس

پی اے سی :ادویات کی فراہمی کے  ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کانوٹس

لاہور (سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے مالی سال 2022-23 کے دوران ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ایک مقامی ادویات ساز کمپنی کو دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ بھی نہیں رکھتی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی نے تین ماہ کی مدت میں فراہم کی جانے والی ادویات ایک سال میں فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...