میٹرک، انٹر کے 4 سالانہ پیپرز ڈیجیٹل طریقے سے لینے کا اعلان
لاہور(خبر نگار)چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدرالسلام نے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان، اسٹیٹ آفیسر شہزاد الحسن اور ترجمان طاہر جاوید کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک اور انٹر کے 4 سالانہ پیپرز ڈیجیٹل طریقہ کار سے لیے جائیں گے۔
جس کا امتحانی مراکز میں تجربہ اور ڈیجیٹل مارکنگ کی موک ایکسرسائز کامیاب رہی ہے ، پہلے مرحلے میں 500 طلبا جبکہ اگلے مرحلے میں 3 ہزار امیدواروں کا موک ٹیسٹ لیا جائیگا۔ اور آن لائن مارکنگ کے لیے ممتحنین کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments