موٹرسائیکل کے چین کور میں دوپٹہ پھنسنے سے زخمی ہوئی :رخسانہ نور

موٹرسائیکل کے چین کور میں دوپٹہ  پھنسنے سے زخمی ہوئی :رخسانہ نور

لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقے میں خاتون کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ سے متعلق زخمی خاتون رخسانہ نور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

 35 سالہ رخسانہ نور کے مطابق پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر نہیں پھری بلکہ موٹر سائیکل کے چین کور میں دوپٹہ پھنسنے کے باعث ان کے گلے پر لپٹ گیا، جس سے وہ زخمی ہوئیں۔خاتون ساندہ کے حکیموں والے بازار سے شبلی ٹاؤن جا رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...