پہلی سے پانچویں ، 20لاکھ سپاروں کی اشاعت کا ٹینڈر جاری
سپاروں کی تعداد میں نمایاں کمی پر ماہرین تعلیم اور اساتذہ کا تشویش کا اظہار
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ناظرہ قرآن کے لازمی مضمون کے سپاروں کی اشاعت میں گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں 11 لاکھ کی کمی کر دی۔ نئے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے 20 لاکھ سپاروں کی اشاعت کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے ، جبکہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران 31 لاکھ سپارے چھاپے گئے تھے ۔ سپاروں کی تعداد میں نمایاں کمی پر ماہرین تعلیم اور اساتذہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے لیے سپاروں کی اشاعت کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے 2022 میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے 79 لاکھ سپارے چھاپے تھے ، جبکہ گزشتہ تعلیمی سال کے لیے یہ تعداد کم ہو کر 31 لاکھ رہ گئی۔ اب تعلیمی سال 2026-27 کے لیے صرف 20 لاکھ سپاروں کی اشاعت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments