موسم کی صورتحال دیکھ کر گندم کاشت کریں،عابد حسین

 موسم کی صورتحال دیکھ کر گندم کاشت کریں،عابد حسین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر زارعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت کیلئے مداخل کی مد میں کسان کارڈ جاری کیے ہیں ۔۔۔

 لہذا کاشتکار بھائی تمام ضروری مداخل گندم میں استعمال کرتے ہوئے موسم کی صورتحال دیکھ کر کاشت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی فرٹیلائزرکمپنی کے زیرِ اہتمام ’’گندم کی منافع بخش کاشت‘‘بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شرکاء نے گندم کی فصل کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف لائحہ عمل کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ طاہر محمود بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ ، نیاز احمد ایگری آفیسر ، محمد ثاقب سیلز آفیسر اور فاروق احمد زراعت آفیسر توسیع مظفرگڑھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گندم کی کاشت کریں تاکہ موسم کے غیر موزوں اثرات سے بچا جا سکے اور مطلوبہ پیداواری حدف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے ۔ظہور احمد زونل ہیڈ نے کہا کہ کمپنی بروقت کھادوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زراعت کے حوالے سے متعلقہ امور پر ہر وقت کسانوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے ،مزید یہ کہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف علاقوں میں سیمینار/میٹنگز کے ذریعے صحتمند بیج کھاد اور متوازن کھادوں کے استعمال کو یقینی بنائے ہوئے ہے تاکہ نا صرف کاشتکاروں کی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ ملکی زرعی اجناس میں خود کفالت حاصل کی جا سکے ۔طاہر نعیم نے زرعی شعبہ کے بارے میں تفصیلاً بات کی اور کہا کہ کاشتکار فری پانی اور مٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ فیصل محمود نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں کھادوں کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر زارعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت کیلئے مداخل کی مد میں کسان کارڈ جاری کیے ہیں ۔ لہذا کاشتکار بھائی تمام ضروری مداخل گندم میں استعمال کریں ۔یہ بات انہوں نے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کے زیرِ اہتمام \"گندم کی منافع بخش کاشت\" بارے میں ایک میگا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سیمینار میں ظہور احمد خان زونل ہیڈ سینٹرل زون فوجی فرٹیلائزرکمپنی ، ہیڈ آف فارم ایڈوائزری سنٹر طاہر نعیم ، ریجنل ہیڈ سیلز فیصل محمود، ایگری سروسز آفیسر نیاز احمد اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے گندم کی فصل کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف لائحہ عمل کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر ظہور احمد زونل ہیڈ سینٹرل زون نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی بروقت کھادوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زراعت کے حوالے سے متعلقہ امور پر ہر وقت کسانوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے ۔مزید فوجی فرٹیلائزرکمپنی کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف علاقوں میں سیمینار/میٹنگز کے ذریعے صحتمند بیج کھاد اور متوازن کھادوں کے استعمال کو یقینی بنائے ہوئے ہے تاکہ نا صرف کاشتکاروں کی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ ملکی زرعی اجناس میں خود کفالت حاصل کی جا سکے ۔طاہر نعیم نے ایف ایف سی کے زرعی شعبہ کے بارے میں تفصیلاً بات کی اور کہا کہ کاشتکار ایف ایف سی کے فری پانی اور مٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ فیصل محمود نے کہا کہ ایف ایف سی ضلع مظفرگڑھ میں کھادوں کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ ، نیاز احمد ایگری آفیسر ، محمد ثاقب سیلز آفیسر اور فاروق احمد زراعت آفیسر توسیع مظفرگڑھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گندم کی کاشت کریں تاکہ موسم کے غیر موزوں اثرات سے بچا جا سکے اور مطلوبہ پیداواری حدف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں