واسا نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن،243کنکشن منقطع،لاکھوں کی ریکوری

واسا نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن،243کنکشن منقطع،لاکھوں کی ریکوری

ملتان (وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واساخالد رضا خان کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ڈائریکٹر ریکوری عبدالسلام کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجزنے 56لاکھ 18ہزار روپے کی ریکوری کی اور سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 243 کنکشنز منقطع کردیئے ۔دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جاپانی ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے بعد ہر سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے ۔واسا کی کاوشوں پر تاجر برادری اور شہری حلقوں نے محکمے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی سلٹنگ مہم جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں