خانیوال :حادثات میں دو افراد زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال اور گردونواح میں روڈ کے مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں فاروق اور حمید شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد حادثات کے بعد محفوظ ہیں اور ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ پولیس نے بھی واقعات کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کی جا سکے ۔