وارداتیں، موٹرسائیکل، موبائل اور قیمتی املاک چرا لئے گئے
مچھلی خوراک، بکریاں، لیلا اور جعلی چیک فراڈ کے مقدمات درج کرلئے گئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع میں مختلف واقعات میں شہریوں اور کاروباری حضرات کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقے موضع ڈوگرکلاسرہ میں پیش آیا، جہاں عبدالمجید اور محمد راشد سے تین نامعلوم افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔دوسرے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو میں ہوا، جہاں امیر عمر گاڈی بلوچ اور محمد رمضان کی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیے گئے ۔ تیسرے واقعہ میں ملک ضیغم عباس غاث کے فارم سے مچھلی کی خوراک چوری کر کے 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔چوتھے اور پانچویں واقعات میں غلام مجتبیٰ خان اگورمانی کا شاخ لیلا اور محمد صدیق کھنڈکہ بھانہ کی پانچ بکریاں اور پانچ بکرے مالیت 4 لاکھ 60 ہزار روپے نامعلوم افراد نے چوری کر لیے ۔ چھٹے واقعہ میں محمد اجمل کی سفید شاخ بکرا مالیت 50 ہزار روپے چوری ہوئی۔ساتویں واقعہ میں اللہ ڈتہ مشوری کو جعلی چیک کے ذریعے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا۔ پولیس نے تمام نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔