ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز کی بھرتی التواء کا شکار

ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز کی بھرتی التواء کا شکار

فیز ون اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم،نصاب کی تکمیل مشکل

ملتان (خصوصی رپورٹر) فیز ٹو میں ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی بھرتی کا عمل تاحال التواء کا شکار ہے جس کے باعث سکولوں میں سلیبس کی تکمیل مشکل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عارضی اساتذہ کی ریکروٹمنٹ یکم دسمبر 2025 سے شروع ہونا تھی تاہم متعلقہ کمیٹی سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے یہ عمل روک دیا گیا۔حکام نے اب اعلان کیا ہے کہ ریکروٹمنٹ آرڈرز 24 فروری کو جاری کیے جائیں گے جس کے بعد بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھرتیوں میں تاخیر سے سرکاری سکولوں میں تدریسی امور متاثر ہو رہے ہیں اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہیں۔

۔دوسری جانب فیز ون میں بھرتی ہونے والے تقریباً ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری ملتے ہی نہ صرف نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا بلکہ زیر التواء تنخواہیں بھی جاری کر دی جائیں گی تاکہ اساتذہ کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں