فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ،30 لٹر رینسڈ آئل تلف

فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ،30 لٹر رینسڈ آئل تلف

373 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ،147 کو وارننگ نوٹس،31 کو بھاری جرمانے

ملتان،خانیوال، لودھراں، وہاڑی (نمائند ہ خصوصی ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر،لیڈی رپورٹر)فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر30 لٹر رینسڈ آئل تلف،373 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ،147 کو وارننگ نوٹس جبکہ 31 کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سحر و افطار میں فروخت ہونے والی اشیائے خور و نوش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ڈویژن بھر میں انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملتان میں 124، خانیوال میں 101، لودھراں میں 83 اور وہاڑی میں 65 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ملتان میں ریلوے روڈ لکڑمنڈی، ڈیفنس کالونی شیر شاہ اور بل پھاٹک مظفرآباد میں 3 ملک شاپس کو دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پرانا شجاع آباد روڈ نیشنل بنک کے قریب ریسٹورنٹ کو آلودہ فریزر میں خوراک رکھنے اور صاف پانی استعمال نہ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح بیرون دہلی گیٹ میں سویاں یونٹ کو ایکسپائرڈ فوڈ کلر کے استعمال اور گندگی پر 30 ہزار روپے ، جی بلاک ثمین ظفر میڈیکل سنٹر کے قریب فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو 10 ہزار روپے جبکہ چونگی نمبر 6 پر ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بوسن روڈ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے قریب سویٹس اینڈ بیکرز کو رینسڈ آئل کے استعمال پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں