پولیس پر فائرنگ و ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور
ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان احمد شوکت کی ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ اور ناجائز اسلحے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر دی ہے ۔۔۔
عدالت نے ملزم کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے تین مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزم کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ سی سی ڈی نے احمد شوکت کے خلاف دفعات 392، 324 اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا، جو جھوٹا ہے کیونکہ کسی پولیس والے کو زخمی نہیں کیا گیا۔ وکیل نے مزید کہا کہ مدعی مقدمہ نے بھی بیان دیا کہ احمد شوکت کوئی مفرور یا سزا یافتہ نہیں بلکہ ایک شریف شہری ہے اور پولیس نے اسے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے ۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے قانونی کارروائی جاری رکھنے کے لیے متعلقہ مچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی ہے تاکہ آئندہ سماعت تک ملزم رہائی پر برقرار رہے ۔