ٹاسک فورس کی کارروائی 5گیس میٹرز منقطع
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ گیس میٹر منقطع کر دیئے ۔۔۔
جنرل منیجر کی ہدایت پر کی جانے والی اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 60 کنکشنز کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تین گیس میٹر ایسے پائے گئے جنہیں صارفین نے خود اتار کر رکھا ہوا تھا، جنہیں موقع پر ہی ریکور کر لیا گیا۔ مزید دو میٹرز ایسے سامنے آئے جہاں صارفین کی جانب سے کمپریسر کے استعمال کے ذریعے گیس قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ متعلقہ حکام نے اس خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میٹرز منقطع کر دیئے ۔