سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، 55کیسز کی چیکنگ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 04 میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ کی گئی۔۔۔
تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔، جس کے نتیجے میں 04گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔دو میٹر کنزیومر نے اتار کر رکھے تھے ریکور کر لئے گئے ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے ۔