منشیات کیس کے ملزم کو 10سال قید وجرمانہ کی سزا
ملتان(کورٹ ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا نے کا حکم دیا ۔ عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم ملازم حسین کو10 سال قید اور 01لاکھ 25 ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔عدالت نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاشف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بلال کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا۔