قصبہ گجرات ،چہلم حضرت امام حسینؓ پر فول پروف انتظامات
مرکزی ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے گزرا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ
قصبہ گجرات (نامہ نگار)قصبہ گجرات میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فول پروف انتظامات کئے گئے ، مرکزی ماتمی جلوس نہایت عقیدت، احترام اور پُرامن ماحول میں برآمد ہوا۔ جلوس امام بارگاہ باب الرضا سے اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہا اور غازی گھاٹ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عزاداروں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔جلوس کے دوران پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں الرٹ رہیں،جلوس کے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ سپیشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کے اہلکار حفاظتی امور کی نگرانی کرتے رہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ایمبولینسیں بھی مقررہ مقامات پر موجود رہیں۔ شہریوں، عزاداروں اور منتظمین نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سپیشل اور سکیورٹی برانچ کی جانب سے کیے گئے مؤثر انتظامات کوسراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments