ایڈووکیٹ جنرل سے بار رہنماؤں اور وکلاء وفد کی ملاقات

ایڈووکیٹ جنرل سے بار رہنماؤں اور وکلاء وفد کی ملاقات

بیرسٹر ظفراللہ خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، قانونی نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان سے پنجاب بار کونسل کے رہنماؤں اور سینئر وکلاء نے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی عباس علی چدھر اور دیگر سینئر وکلاء پر مشتمل وفد نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وکلاء برادری سے متعلق مختلف امور، بار اور بنچ کے درمیان بہتر روابط، انصاف کی بروقت فراہمی اور قانونی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وکلاء وفد نے امید ظاہر کی کہ بیرسٹر ظفراللہ خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بار اور بنچ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...