مسلم یوتھ لیگ کا سوئمنگ کورس اختتام پذیر، اسناد تقسیم

مسلم یوتھ لیگ کا سوئمنگ کورس اختتام پذیر، اسناد تقسیم

پروگرام میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ 12 روزہ سوئمنگ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کورس مکمل کرنے والے شرکاء، ان کے والدین، سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانان خصوصی میں منور گجر، عمران شوکت، راشد، حارث، اعظم فاروق اور سمیع جانباز حمد رفیق شامل تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ تیراکی نہ صرف ایک بہترین کھیل ہے بلکہ ہنگامی حالات میں انسانی جانیں بچانے کے لیے بھی انتہائی اہم مہارت ہے۔

ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو جسمانی طور پر مضبوط، پراعتماد اور نظم و ضبط کا پابند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر 12 روزہ سوئمنگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی خصوصی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔مسلم یوتھ لیگ کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی جسمانی، اخلاقی اور فلاحی تربیت کے لیے آئندہ بھی ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام جاری رکھے جائیں گے تاکہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...