تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر کارروائی 150 کلو چھالیہ برآمد،ملزم گرفتار

تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر کارروائی  150 کلو چھالیہ برآمد،ملزم گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ہیڈ تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر رینجرز پنجاب، پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 150 کلوگرام چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق انچارج چیک پوسٹ ہیڈ تونسہ بیراج سب انسپکٹر مہر عاشق حسین کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے چیکنگ کے دوران ایک ہائی ایس گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 150 کلوگرام چھالیہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔کارروائی کے دوران گاڑی ڈرائیور کوٹ ادو کے رہائشی تہذیب الحسن کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ چھالیہ، گاڑی نمبرRNC-3222 اور گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ جے سی پی تونسہ بیراج کے حوالے کر دیا گیا۔متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اشیاء کی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...