مسجد کی تعمیر صدقہ جاریہ،مولانا امداد اللہ

مسجد کی تعمیر صدقہ  جاریہ،مولانا امداد اللہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین مولانا امداد اللہ نے کہا ہے کہ مساجد کی تعمیر اور آبادکاری صدقہ جاریہ ہے ، مساجد کو صرف نماز تک محدود رکھنے کے بجائے دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور معاشرتی اصلاح کا مرکز بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانیوال کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسجد گلشن ابراہیم کی تعمیر کے سلسلے میں منعقدہ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا امداد اللہ نے سوسائٹی اونر حاجی شاہد الطاف اور عثمان رفیق کے ہمراہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔تقریب میں سماجی و مذہبی شخصیات، معززین علاقہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسجد کی جلد تکمیل، ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...