جماعت اسلامی کی فہم القرآن کلاس اختتام پذیر
ضلعی صدرحافظ محمد اسلم کا خطاب، قرآن کو عملی زندگی کا رہنما بنانے پر زور
جلال پورپیروالا (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ فہم القرآن کلاس روحانی ماحول اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی نشست میں علماء کرام، شرکاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری عطاء اللہ کی نعت رسول مقبول ؐ سے ہوا۔ اس موقع پر قاری ذیشان نے فرمانِ مصطفیٰ ؐکی روشنی میں فہم حدیث کے موضوع پر جامع درس دیا جبکہ پروفیسر عبدالصمد طاہر نے توبہ و استغفار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تزکیہ نفس اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اختتامی نشست کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان (صدر) حافظ محمد اسلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروہی اختلافات اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہو کر ہی معاشرے میں دین کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نازل کیا گیا ہے ۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے ۔ پروگرام کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی جلال پور عدیل کریم بھٹی نے تمام مہمانان، علماء کرام، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور سب کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments