بارش کے دوران واسا متحرک، نکاسی آب کا آپریشن جاری

بارش کے دوران واسا متحرک، نکاسی آب کا آپریشن جاری

عملہ اور مشینری الرٹ، شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بارش کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے واسا کا عملہ شہر بھر میں متحرک ہوگیا اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی خصوصی ہدایات پر واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مصروف عمل ہیں۔واسا عملہ شاہراہوں، گلی محلوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی فوری نکاسی، گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی جبکہ ڈسپوزل سسٹم کو فعال رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران تمام مشینری اور عملے کو مکمل طور پر الرٹ رکھا جائے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جائے اور نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراٹہمی اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...