میپکو عملہ حفاظتی انتظامات پرعمل یقینی بنائے ، اکرم سیال
تمام آلات ، بجلی تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی، جنرل منیجر آپریشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے 132کے وی خانیوال روڈ گرڈ اسٹیشن کا دورہ کرکے پاور ٹرانسفارمرز، بریکرز، فیڈرز پر لوڈ، بجلی کی فراہمی کے نظام، حفاظتی انتظامات اور گرڈ اسٹیشن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے حفاظتی آلات، ارتھنگ سسٹم، فائر فائٹنگ آلات اور دیگر سیفٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اور عملے کو تمام حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد، آلات کی بروقت دیکھ بھال اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو سرکل ملتان محمد رضا ظفر نے گرڈ اسٹیشن کی آپریشنل صورتحال، پاور ٹرانسفارمرز کی استعداد، لوڈ مینجمنٹ، بجلی کی طلب و رسد، مرمتی کاموں اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام آلات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ نظام کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے ۔جنرل منیجر آپریشن نے ہدایت کی کہ پرمٹ جاری ہونے والے تمام فیڈرز کی بحالی مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے ، جبکہ کسی بھی فالٹ یا غیر معمولی لوڈ کمی کی صورت میں متعلقہ آپریشن سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن سے فوری رابطہ کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام پرمٹس صرف پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کی باقاعدہ منظوری سے جاری کئے جائیں اور ٹیلیفون یا زبانی ہدایات پر کسی صورت پرمٹ جاری نہ کیا جائے ۔ انہوں نے انسانی جان کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments