ڈی سی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک مخدوم پورمیں سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک مخدوم پورمیں سہولتوں کا جائزہ

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے مریم نواز ہیلتھ کلینک مخدوم پور پہوڑاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلینک کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود مریضوں سے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری، بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور ہیلتھ کلینکس میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج، مناسب رہنمائی اور ضروری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔حنا ارشد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں تاکہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...