فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار کارروائیاں ، ناقص خوراک تلف، بھاری جرمانے
سویٹس اینڈ بیکرز، کریانہ سٹورز سمیت متعدد پوائنٹس کی انسپکشن،20کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 30کلو ایکسپائری اشیاء،درجنوں خراب انڈے تلف، 5مالکان کو 1لاکھ17ہزار جرمانہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر سویٹس اینڈ بیکرز، کریانہ سٹورز سمیت متعدد پوائنٹس کی انسپکشن، 20 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 30 کلو ایکسپائری اشیاء، 12 درجن خراب انڈے تلف، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کبیروالا، چوک فاروق اعظم، مخدوم پور پہوڑاں، قلی بازار اور جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔
تفصیلات کے مطابق بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنہ نمک برآمد ہونے پر کریانہ سٹور کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بیکری آئٹمز کی تیاری کیلئے ٹوٹے اور خراب انڈوں کے استعمال پر بیکری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح زائدالمیعاد اشیاء بیچنے پر 3 کریانہ سٹورز بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے عوام اتھارٹی سے تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments