بارشیں ، سیوریج لائنوں کا گرینڈ صفائی آپریشن

 بارشیں ، سیوریج لائنوں کا گرینڈ صفائی آپریشن

سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک، جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ،نکاسی آب کا مسئلہ بروقت حل کرنے کا احکاماتگلبرگ کالونی، بدھلہ روڈ، خونی برج، پاک گیٹ، مخدوم رشید روڈ، قاسم پور کالونی، چوک فوارہ، رشیدہ آباد اور رنگیل پور مین لائن سمیت متعدد علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی مکمل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ برقرار ہے اتوار کے روز ملتان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا واسا ملتان ہائی الرٹ رہا جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت کی ہدایت پر شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری، بروقت اور بلا تعطل سہولیات کی فراہمی کے لئے واسا ملتان بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی خصوصی ہدایات پر مون سون پلان کے تحت شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ۔وینچنگ مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی اور نکاسی آب کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیمیں دن اور رات کی شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں اور جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں اور سپیشل ٹیموں کے ذریعے سب ڈویژنوں کی سطح پر ڈی سلٹنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل کا سامنا نہ کرنا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج ٹیموں نے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے سیوریج لائنوں کی مؤثر صفائی کی گئی اور موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا۔

ڈی سلٹنگ رپورٹ کے مطابق گلبرگ کالونی، بدھلہ روڈ، خونی برج، پاک گیٹ، مخدوم رشید روڈ، قاسم پور کالونی، چوک فوارہ، رشیدہ آباد اور رنگیل پور مین لائن سمیت متعدد علاقوں میں درجنوں مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور وینچنگ مشینری کے ذریعے مکمل صفائی کی گئی تمام سیوریج سب ڈویژنوں نے اپنی اپنی حدود میں جاری صفائی مہم اور شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلی کارکردگی رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی، جس کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر صفائی مہم کو مزید مؤثر، منظم اور تیز بنایا جائے ، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام مشینری اور عملہ ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی واسا ملتان کی اولین ترجیح ہے اور مون سون کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مکمل فعال رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...