گلشن بشیر کالونی میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم زیر حراست

گلشن بشیر کالونی میں پولیس  مقابلہ، زخمی ملزم زیر حراست

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقہ گلشن بشیر کالونی کے قریب پولیس مقابلہ، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو عمران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم و ناکہ بندی گلشن بشیر کالونی موجود تھی اور چیکنگ کررہے تھے کہ 02 اشخاص موٹرسائیکل پرسوار گلشن بشیر کالونی سے آرہے تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل واپس موڑ کر پولیس پہ فائرنگ شروع کردی۔جس پر پولیس پارٹی نے گاڑی کی اوٹ میں اورسڑک پر لیٹ کر اپنی اپنی جان بچائی پولیس پارٹی کی جانب سے حق حفاظت کے تحت اکا دکا ہوائی فائر کئے گئے کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر تھوڑا آگے جا کر دیکھا تو ایک کس ملزم مضروبی حالت میں سڑک کے نزدیک گرا پڑا تھا.جس کو ٹارچ لائٹ کی روشنی میں بغور دیکھنے پر ملزم کی دائیں ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا جو کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مضروب ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے پاس پڑا ہوا پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا۔زخمی ملزم کی پتہ جوئی کرنے پر ملزم نے اپنا نام و پتہ عمران ولد غلام بشیر سکنہ گلشن بشیر کالونی بتلایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...