یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام کا خواب پورا نہ ہو سکا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )برسوں گزرنے کے باوجود ضلع خوشاب سے منتخب ہونیوالے عوامی نمائندوں کی جانب سے عوام کو لاروں لپوں اور خوشنما اعلانات کے ذریعے سہانے خواب دکھانے کی روایت ختم نہ ہو سکی۔۔۔
ضلع خوشاب دیگر کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی طرح گزشتہ دو دہائیوں سے ضلع خوشاب کے مکینوں کو دکھایا جانیوالا یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام کا خواب بھی پورا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اس پسماندہ ضلع کے مکینوں کا حکومت اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ اعتماد کا رشتہ برقرار رکھناممکن نہیں رہا ۔