معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،3بھائی زخمی،مقدمہ درج

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،3بھائی زخمی،مقدمہ درج

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو زخمی کر دیا،مقدمہ درج ۔

نواحی موضع کھنب کہنہ کا رہائشی محمد بلا ل اپنے بھائیوں نوید اور علی حسن کے ہمراہ کھیتوں سے چارہ کاٹنے کیلئے جارہا تھاکہ راستہ میں ملزمان غیور اور مناظر مسلح اسلحہ سامنے سے آگئے ۔ملزمان نے آتے ہی اپنے اپنے اسلحہ سے سیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی جسکے نتیجہ میں محمد بلال او راُسکے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔بعد از وقوعہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمیوں کے والد محمد افضل کی مدعیت میں ملزما ن کے خلاف تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں