کیمیکل سے تیار دودھ فروخت ،فوڈ اتھارٹی بے بس ہو گئی

 کیمیکل سے تیار دودھ فروخت ،فوڈ اتھارٹی بے بس ہو گئی

بھیرہ(نامہ نگار )شہر میں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت نہ رک سکی ایف آئی ارز کے اندراج کے باوجود فوڈ اتھارٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر اتی ہے۔

 کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کے استعمال سے معصوم بچوں کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں سماجی رہنماؤں محمد اشرف محمد شریف فرزند علی محمد بلال ارشاد احمد اور محمد اعجاز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ فروخت کرنے والوں کو قانونی گرفت میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں