اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

 اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیرنے گزشتہ روز پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑک کنارے پھل وسبزی،چکن شاپس، کریانہ کی دکانوں پر اشیاء کی مقررہ نرخوں کو چیک کیا اوراس دوران مجموعی طور پر21انسپکشنز کیں، اس دوران متعدد گرانفروشوں کو60ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں مزید وارننگ بھی جاری کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں