سال نو:مسیحی برادری کی تقریبات ، پولیس ہائی الرٹ

 سال نو:مسیحی برادری کی تقریبات ، پولیس ہائی الرٹ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سال نو کے پہلے دن مسیحی برادری کی جانب سے خصوصی تقریبات کے انعقاد کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس ہائی الرٹ رہی۔

ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ واقعے یا گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے گرجا گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر بھاری نفری تعینات کی۔ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کے جاری کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق 600 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے ، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اس تمام آپریشن کی نگرانی کی۔اس اقدام سے نہ صرف سال نو کی تقریبات کو محفوظ ماحول میں منانے کی سہولت فراہم ہوئی بلکہ عوام میں پولیس کی بروقت اور مؤثر سکیورٹی کی پذیرائی بھی دیکھی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں