سال نو کا پہلا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں درج

سال نو کا پہلا مقدمہ تھانہ  جھال چکیاں میں درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا میں نئے سال کا پہلا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں صبح 12 بج کر 5 منٹ پر درج ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی یہی تھانہ ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے ضلع بھر میں سرفہرست رہا۔2025 میں تھانہ جھال چکیاں میں سب سے زیادہ 1924 ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور 2026 کی پہلی ایف آئی آر بھی اسی تھانہ میں درج ہوئی۔ یہ ایف آئی آر پنجاب سکیورٹی والنریبل ایکٹ کے تحت کی گئی، جس میں سبھروال کالونی میں چیکنگ کے دوران ایک فیلنگ اسٹیشن پر ناقص حفاظتی انتظامات کو بنیاد بنا کر اسٹیشن منیجر محمد امتیاز کو ذمہ دار قرار دیا گیا اور مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔یہ  واقعہ ضلع میں حفاظتی اقدامات کی نگرانی اور قانون کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں