ریسکیو 1122 خوشاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
خوشاب (نمائندہ دُنیا ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو 1122 کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سال بھر میں کنٹرول روم کو 1 لاکھ 63 ہزار 362 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 40 ہزار 249 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 41 ہزار 65 متاثرین کو امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 551 ٹریفک حادثات، 29 ہزار 888 میڈیکل ایمرجنسیز، 295 آتشزدگی، 683 کرائم اور دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ علی حسین نے عوام سے اپیل کی کہ دھند کے دوران فوگ لائٹس، ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔