داؤدخیل:ایل پی جی سلنڈر 126 روپے مہنگا، عوام کو مشکلات

داؤدخیل:ایل پی جی سلنڈر 126 روپے مہنگا، عوام کو مشکلات

داؤدخیل (نمائندہ دنیا )غریب عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گر گیا ہے ، کیونکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

ایل پی جی کے اس اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2,592 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے ۔سماجی کارکنان محمد حنیف، تنویر عابد، حاجی ثنائاللہ خان، شوکت خان، حافظ محمود الحق اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرز مہنگا کرنے سے غریب عوام مہنگائی کی دلدل میں مزید دھنس جائیں گے ۔اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی کلو اضافہ کر کے نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کر دی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے شروع ہو گیا ہے ۔سماجی کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزمرہ اشیا اور دیگر ضروریات زندگی میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے ، ورنہ غریب عوام مہنگائی کی مار سہنے پر مجبور ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں