ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کا سی وی ڈی کلری اور سی وی ایچ ڈھرنکہ کا دورہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر  مطیع الاسلام کا سی وی ڈی کلری اور  سی وی ایچ ڈھرنکہ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے سی وی ڈی کلری اور سی وی ایچ ڈھرنکہ کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے آؤٹ ڈور رجسٹر، سٹاف حاضری رجسٹر اور تمام شعبہ جات کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے او پی ڈی کی کارکردگی، ریکارڈ کی تکمیل اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایگزاٹک سیمن کے ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کرنے اور 9,211 پورٹل پر بروقت اپ لوڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں