نشہ کے عادی بیٹے نے ماں اور معذور بہن کو گھر سے باہر نکال دیا

نشہ کے عادی بیٹے نے ماں اور معذور بہن کو گھر سے باہر نکال دیا

نشہ کے عادی بیٹے نے ماں اور معذور بہن کو گھر سے باہر نکال دیاملزم نے کئی بار تشدد کیا،میرے چہرے پر تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشہ کے عادی نوجوان بیٹے نے مکان پر قبضہ کے لئے ماں اور معذور بہن کو اسلحہ کے زور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھسیٹتے ہوئے کپڑے پھاڑ کر گھر سے باہر نکال دیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے ،تفصیل کے مطابق برہان کالونی میں نشہ کے عادی نوجوان زبیر علی نے مکان پر قبضہ کے لئے بیوہ ماں غلام سکینہ اور معذور بہن آصفہ کنول کو اسلحہ کے زور پر گالیاں دیتے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،گھسیٹتے ہوئے کپڑے تار تار کر کے گھر سے ناپر نکال دہاجس پر متاثرہ ماں غلام سکینہ نے تھانہ اربن ایریا میں نشہ کے عادی بیٹے زبیر علی کے خلاف زیر دفعہ 354 ت پ مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے کئی بار تشدد کرتے ہوئے میرے چہرے پر تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر اس قدر گھسیٹا کہ میرے کپڑے پھٹ گئے اس دوران ملزم نے معذور بہن پر تشدد کرتے ہوئے اسلحہ تانے رکھا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ نشئی بیٹے نے گھر پر قبضہ کرنے کے لیے مجھے اور بیٹی کو گھر سے نکال دیا تو ہم اہل محلہ نے مداخلت کر کے موقع پر پولیس بلا لی جس پر ملزم فرار ہو گیا تھانہ اربن ایریا پولیس خاتون کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں