ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے،عملہ کو طلب و رسد کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہینڈ کوارٹر ماجد بن احمد نے صبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے ا ٓڑھتیان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ماہِ صیام میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ ہرصورت اعتدال میں رکھے جائیں تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو تاکید کی کہ وہ طلب و رسد کی صورتحال پر مسلسل اور کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی شے کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہونے پائے اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔اس موقع پر انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی (آکشن) کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور مختلف سٹالز پرجا کر پھلوں اور سبزیوں کے معیار کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ معیاری اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخناموں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔