ڈپٹی کمشنر کازیرِ تعمیر گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کازیرِ تعمیر گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کازیرِ تعمیر گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول کا دورہ کمپری ہینسو سکول میں کلاس رومز، لیبارٹریز اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو ہائی سکول اور زیرِ تعمیر گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول چک نمبر 71 شمالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمپری ہینسو سکول میں کلاس رومز، لیبارٹریز اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پرنسپل سے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری اور تدریسی معیار کے بارے میں بریفنگ کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں میں نظم و ضبط اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے ۔بعد ازاں، چک نمبر 71 شمالی میں زیرِ تعمیر انگلش میڈیم پرائمری سکول کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی معیار، رفتار اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے خطرناک یا پرانی عمارتوں والے سکولوں کو محفوظ اور جدید بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سکولوں میں دیواروں کی مرمت، کلاس رومز کے معیار کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے پر زور دیا گیا تاکہ طلبہ سرکاری سکولوں کی جانب راغب ہوں اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں