جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ایک ہفتے میں 195 اشتہاری وعادی مجرم گرفتار
سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 25، بی کیٹیگری کے 97 اور 73 عادی مجرموں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 195 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی،سرگودھا پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 195 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کر لیاگیا، گرفتار مجرمان میں سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 25، بی کیٹیگری کے 97 اور 73 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اشتہاری مجرمان کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔