اہم عمارتوں کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اہم عمارتوں کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور بس اسٹینڈز پر کیمرے نصب ہونگے ، ان عمارتوں کے فوری آڈٹ کرانے کا حکم ،امن کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت رمضان کا پہلا عشرہ بہتر انداز میں گزرا، دوسرے عشرے میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تاکہ امن و اما ن کی فضا کو برقرار رکھا جائے ، حکام

سرگودھا(نعیم فیصل سے )ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں عوامی مقامات، سکولوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور بس اسٹینڈز کے سکیورٹی آڈٹ ، تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے اور لاری اڈوں پر کیمرے نصب کر کے انہیں سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ ، ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔جس میں ڈی سی سرگودہا نے سیکورٹی امور کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مقامات، اسکولوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور بس اسٹینڈز کا فوری طور پر سکیورٹی آڈٹ کیا جائے ۔ تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے اور لاری اڈوں پر کیمرے نصب کر کے انہیں سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ انہوں نے تمام تحصیلوں میں امن کمیٹیوں اور دیگر انتظامی امور کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بہتر انداز میں گزرا، دوسرے عشرے میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بناتے ہوئے امن و اما ن کی فضا کو برقرار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں