خوشاب:دو جوان دفاع وطن میں جام شہادت نوش کر گئے ، علاقہ بھر میں فاتحہ خوانی

خوشاب:دو جوان دفاع وطن میں جام  شہادت نوش کر گئے ، علاقہ بھر میں فاتحہ خوانی

خوشاب (نمائندہ دُنیا ) غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین خوشاب کے دو اور جوان دفاع وطن کے لیے قربان ہو گئے ۔

دامن مہاڑ کے گاؤں جبی کے رہائشی عبدالسلام ولد بہار خان اعوان میراں شاہ کے علاقے میں، جبکہ دائیوال کے رہائشی محسن رضا ولد غلام شبیر اعوان بنوں کے علاقے میں دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔دونوں شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیے گئے ۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے شہداء کے مزاروں پر سلامی دی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی جانب سے پھول چڑھائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں