ریلوے کراسنگ واجبات کی عدم ادائیگی ، ملازمین کی تنخواہیں التوا کا شکار

ریلوے کراسنگ واجبات کی عدم ادائیگی ، ملازمین کی تنخواہیں التوا کا شکار

ریلوے کراسنگ واجبات کی عدم ادائیگی ، ملازمین کی تنخواہیں التوا کا شکاروفاقی ادارہ آڈٹ نے بھی سنگین اعتراضات کی ذمہ داری ریلوے کے متعلقہ افسران پر عائد کر دی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں ریلوے کراسنگز کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور آڈٹ اعتراضات کے پیش نظر متعلقہ شعبے بھی شدید پریشانی میں ہیں۔ذرائع کے مطابق سرگودھا، ملتان، خانیوال، ساہیوال، جھنگ، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاؤالپور، رحیم یار خان، لودھراں، پاکپتن، بہاؤلنگر اور وہاڑی میں ہائی ویز پر موجود ریلوے کراسنگز کی فعالیت، مرمت اور عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے نومبر 2025 میں سیکرٹری ورکس اینڈ کمیونیکشن پنجاب حکومت کو 75 کروڑ 59 لاکھ روپے کی ادائیگی کی درخواست بھیجی گئی تھی، تاہم اب تک صرف 17 فیصد رقم وصول ہو سکی ہے ۔متعلقہ اضلاع کے ایکسئینز ہائی وے واجبات کی ادائیگی میں صاف انکاری ہیں، جس کے نتیجے میں ریلوے کراسنگز پر تعینات عملے کی تنخواہیں التواء کا شکار ہو گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ آڈٹ نے بھی سنگین اعتراضات کی ذمہ داری ریلوے کے متعلقہ افسران پر عائد کر دی ہے ، جس سے متعلقہ افسران تذبذب کا شکار ہیں۔ حکام نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو الٹی میٹم اور متعلقہ اداروں کو ایک مرتبہ پھر نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔، اور اگر باقی واجبات بروقت ادا نہ کیے گئے تو تمام اضلاع میں ریلوے پھاٹک بغیر نوٹس کے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں