میانی: پولیس کا چھاپہ، 3غیر ملکی افغان باشندے گرفتار

میانی: پولیس کا چھاپہ، 3غیر ملکی افغان باشندے گرفتار

میانی: پولیس کا چھاپہ، 3غیر ملکی افغان باشندے گرفتار ملزمان بغیر کسی قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے

میانی (نامہ نگار)میانی کے نواحی گاؤں اعوان میں پولیس نے خفیہ مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر ملکی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بغیر کسی قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے ، اور ان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ میانی پولیس کے سب انسپکٹر (ایس آئی) محمد اکرم کو اطلاع موصول ہوئی کہ گاؤں اعوان میں کچھ غیر ملکی افراد قیام پذیر ہیں۔ اطلاع کے بعد ایس آئی محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاؤں میں چھاپہ مارا اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت دوست محمد ولد شیر خان، خان محمد ولد دوست محمد اور مرتضیٰ ولد دوست محمد کے ناموں سے ہوئی۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ تینوں افغان باشندے تھے اور ان کے پاس پاکستان میں رہائش یا سفر کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔میانی پولیس نے ملزمان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ عوام نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں