رمضان رعایتی سیکموں کا فائدہ عوام تک نہ پہنج سکا

رمضان رعایتی سیکموں کا فائدہ عوام تک نہ پہنج سکا

مختلف اشیائے خوردونوش اور مشروبات کی پیکنگ پر واضح طور پر ڈسکاؤنٹ درج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹرز یہ اشیا پرانے نرخوں پر ہی دکانداروں کو فراہم کر رہے ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران بڑی کمپنیوں کی جانب سے جاری خصوصی رعایتی سکیموں سے غریب صارفین مستفید ہونے کے بجائے منافع خور مافیا اور ڈسٹری بیوٹرز فائدہ اٹھانے لگے ، جس کے باعث عوام یہاں بھی ریلیف سے محروم ہو گئے ۔شہریوں اور دکانداروں کے مطابق مختلف اشیائے خوردونوش اور مشروبات کی پیکنگ پر واضح طور پر ڈسکاؤنٹ درج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹرز یہ اشیا پرانے نرخوں پر ہی دکانداروں کو فراہم کر رہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے متعدد اشیا پر 10 سے 15 روپے فی آئٹم تک رعایت درج ہے ، مگر ڈسٹری بیوٹرز یہ رعایت خود ہڑپ کر کے غیر قانونی منافع کما رہے ہیں۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے ہی رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور اس صورتحال میں بھی عملی کارروائی نظر نہیں آ رہی، جس کے باعث صارفین کو مہنگائی اور منافع خوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں