میانوالی میں لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل

میانوالی میں لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل

میانوالی میں لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل لیزر لینڈ لیولرز پر سبسڈی کا کوٹہ 15سے بڑھا کر 22کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت شعبہ میں پانی کے مؤثر استعمال کے خصوصی پروگرام کے تحت میانوالی میں لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ہال میانوالی میں واٹر مینجمنٹ محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) محمد شاہد نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر محمد شاہد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی نوازش اور کسان دوستی پالیسی کے نتیجے میں ضلع میانوالی کے لیے لیزر لینڈ لیولرز پر سبسڈی کا کوٹہ 15 سے بڑھا کر 22 کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو فی یونٹ 6 لاکھ روپے کی خطیر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔واٹر مینجمنٹ محکمہ زراعت کی جانب سے اس سکیم کے لیے ضلع بھر سے مجموعی طور پر 280 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے سکروٹنی کے بعد 215 کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے ۔ اے ڈی سی آر محمد شاہد کی موجودگی میں 22 خوش نصیب کاشتکاروں کے ناموں کا شفاف طریقے سے انتخاب کیا گیا جبکہ کسی بھی امیدوار کی دستبرداری کی صورت میں 22 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں