داؤدخیل ،قتل کی صلح کی تقریب، رقت آمیز مناظر
داؤدخیل ،قتل کی صلح کی تقریب، رقت آمیز مناظر ایک بھائی دوسرے کو معاف کر دے تو اللہا بہت خوش ہوتا ، پیر عبدالرزاق
داؤدخیل(نماندہ دنیا)ایک بھائی دوسرے بھائی کو معاف کر دے تو اللہ پاک بہت خوش ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارداؤدخیل میں حاجی محمد نواز کھاد ڈیلر کے پوتے کے قتل کی صلح کی تقریب سے پیر سید عبدالرزاق شاہ آف کوٹگلہ شریف نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمال الدین شاہ آف کوٹگلہ شریف نے مزید کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ دو قبائل کو آپس میں ملا دیں جس پر اللہ پاک نے کامیابی دی حاجی محمد نواز خان۔ضلعی صدر کھاد ڈیلر رطاس خان ان کے بھائیوں نے ہمیں مایوس نہیں کیا اور دو بھائی پھر بھائی بھائی بن گئے ہیں معمولی سی غلطی سے ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ سابق صوبائی وزیر و نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب امانت اللہ شادی خیل نے کہا کہ میانوالی کی تاریخ کی پہلی بڑی صلح ہے جس میں فریقین نے ثالثی کے بغیر صلح کی جو بھی صلح ہوتی ہے اس میں ثالثی کے بعد ہی صلح طے پاتی ہے ۔یہ صلح بغیر ثالثی کے طے پائی جو ایک بہت اچھی روایت ہے دونوں پارٹیوں کو ملاتے وقت رقت آمیز مناظر تھے اور ہر آنکھ اشکبار تھی صلح کی تقریب میں ضلع بھر سے سینکڑوں معززین نے شرکت کی۔