اوور سیز پاکستانی کے مکان پر خاتون سمیت چار افراد کا قبضہ
اوور سیز پاکستانی کے مکان پر خاتون سمیت چار افراد کا قبضہ قیمتی سامان فرنیچر، اے سی و دیگر اشیاء غائب کر کے دوسری جگہ منتقل کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوور سیز پاکستانی کے مکان پر خاتون سمیت چار افراد نے قبضہ کر کے قیمتی سامان غائب کر دیا، سوسائٹی کالونی کے جہانگیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوبئی میں کاروبار کرتا ہے اورسوسائٹی کالونی میں واقع مکان کے تالے توڑ کر فرزانہ بی بی اسک بھائی عنصر نے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کر لیا اور قیمتی سامان جس میں فرنیچر، اے سی و دیگر اشیاء سامل ہیں غائب کر کے دوسری جگہ منتقل کر دیں، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔