مون سون ،واسا نے ڈی سلٹنگ اور نئے پمپس کا کام شروع کر دیا
مون سون ،واسا نے ڈی سلٹنگ اور نئے پمپس کا کام شروع کر دیاگزشتہ سالوں کی نسبت اس بار بہتر رزلٹ دیں گے ، ایم ڈی واسا کا خطاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا میں مون سون کی تیاریاں عروج پر، واسا نے ڈی سلٹنگ اور نئے پمپس کا کام شروع کر دیاان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر عمران نے سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے \"میٹ دی پریس\" میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سے قبل شہر بھر میں ڈی سلٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ پرانے ڈسپوزل اسٹیشنز پر پمپس کی مرمت اور نئے پمپس کی تنصیب بھی جاری ہے ۔: \"گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار بہتر رزلٹ دیں گے ۔ پرانے ڈسپوزل پر پمپس ٹھیک کر رہے ہیں، نئے پمپ بھی لگا رہے ہیں\" - ایم ڈی واساسرگودہا میں ڈویلپمنٹ لاہور سے زیادہ بہتر نظر آئے گی۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں دو سال لگیں گے ۔
ایک سال میں سڑکیں اور مین سیوریج مکمل کر لیں گے ، جبکہ گلیوں میں سیوریج اور ٹف ٹائل دوسرے سال تک مکمل ہو جائے گی۔\" حکومت پنجاب کی 14 ارب روپے کی خطیر گرانٹ سے کام شروع ہو چکا ہے ۔ شہر میں سیوریج کے لیے پی ایم یو کے ٹھیکیدار کام کر رہے ہیں، واسا صرف مانیٹرنگ کر رہا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔ \"جن شہریوں کے بلوں میں پانی کا بل لگ کر آ رہا ہے اور کنکشن نہیں ہے ، وہ دفتر آئیں۔ ان کے بل میں سے پانی کا بل منہا کر دیا جائے گا۔